سماج وادی پارٹی میں اکھلیش دھڑے کی طرف سے ریاستی صدر کے عہدہ سے ہٹائے
گئے شیو پال سنگھ یادو نے آج کہا کہ مسٹر ملائم سنگھ یادو اب بھی پارٹی کے
قومی صدر ہیں اور آگے بھی رہیں
گے۔لکھنؤ سے یہاں پہنچنے پر پریس سے بات چیت میں انہوں نے یہ بات کہی۔ان کا مسٹر ملائم سنگھ یادو اور مسٹر امر سنگھ کے ساتھ آج پارٹی کے انتخابی نشان کے سلسلے میں الیکشن کمیشن سے ملنے کا امکان ہے۔